13 جولائی 2013 - 19:30
مرسی اور دیگر رہنماؤں کےخلاف تحقیقات کا آغاز

مصری پبلک پراسیکیوٹر نے معزول صدر محمد مرسی اوران کی جماعت اخوان المسلمین کے بعض اراکین کے خلاف شکایات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ابنا: مصری پبلک پراسیکیوٹرنے معزول صدر محمد مرسی اوران کی جماعت اخوان المسلمین کے بعض اراکین کے خلاف شکایات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین کو ہلاک کرنے ، فوجی بیرکوں پر حملہ کرنے اور ملکی معیشت کو نقصان پہچانے کی شکایت موصول ہوئی ہیں جن کی بناء پر تحقیقات کی جائيں گی۔ محمد مرسی کو رواں ماہ عوام  اور فوج نے ملکر اقتدار سے علیحدہ کر دیا تھا۔ فوج کاکہنا ہے کہ اس نے محمد مرسی کو ہٹانے کا   فیصلہ کئی ملین افراد کے احتجاج کے بعد کیا تھا۔واضح رہے کہ محمد مرسی کو اقتدار سے علیحدگی کے بعد نظر بند کیاگیا ہے جس کے بعد سے ان کی جماعت ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲